حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مطابق آستانہ مقدس حضرت عباس (ع) کے قرآنی امور کے سربراہ «منار الجبوری» نے خواتین کے لیے کورسز کا اعلان کرتے ہوئے کہا: کورسز میں ہر عمر کی خاتون یا بچی شرکت کرسکتی ہے۔
انہوں نے مختلف کیٹگریز کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا: حفظ و قرائت قرآن کریم کے لیے«کاظم الغیظ» کورس میں ۱۴ سے ۱۷ سال، «اعراف» میں کالج و یونیورسٹی کی طالبات اور «سفینة النجاة» کورس میں ہر عمر کی خاتون شرکت کرسکتی ہے۔
مرکز تعلیم قرآن کریم آستانہ مقدس حضرت عباس (ع) کے تعاون سے مذکورہ کورسز کا مقصد خواتین میں قرآنی تعلیمات کو عام کرانا ہے۔